پاکستان کے 78 فیصد شہری لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے خواہش مند ہیں۔سروے رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

PPP, PTI, MQM-P join hands for development of Karachi

اسلام آباد: آن لائن سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 78 فیصد شہری کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جاری لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے خواہش مند ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے کہا کہ 78 فیصد پاکستانی عوام لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے کاروبار کو مزید کھولنے کی حمایت کرتے ہیں جبکہ صرف 14 فیصد کی رائے اِس سے مختلف رائے رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن سروے کے دوران پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا گیا کہ آپ ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروبار کھولنے کے فیصلے سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں؟ جس کے جواب میں 78 فیصد پاکستانیوں نے رائے دی کہ ہم اس کے حق میں ہیں۔

جواب دینے والے 78 فیصد پاکستانیوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی حمایت کا کھلم کھلا اقرار کیا جبکہ 8 فیصد پاکستانیوں نے غیر جانبدار رہنے کا عندیہ دیا۔ 14 فیصد پاکستانیوں نے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے پیشِ نظر بیان دیا کہ ہم لاک ڈاؤن میں نرمی کی حمایت نہیں کرتے۔ 

Related Posts