ایران کی طرف سے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت پر پاکستان کا اظہارِ تشکر

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران کی طرف سے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت پر پاکستان کا اظہارِ تشکر
ایران کی طرف سے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت پر پاکستان کا اظہارِ تشکر

اسلام آباد: پاکستان نے ایران کی طرف سے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے ایران کی طرف سے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت پر حکومتِ ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ ہم ایرانی حکومت اور ایران میں رہنے والے اپنے بھائی بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ ہمارے برادر ملک ایران نے ہمارے ساتھ جس حمایت اور یکجہتی کا اعلان کیا ہے، اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی سفیر سیّد محمد علی حسینی نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں پاکستان کی بہادر افواج نے ہر طریقے سے ہرایا اور اب دہشت گرد اپنی قوت دکھانے کیلئے نت نئے طریقے آزما رہے ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان جلد ہی دہشت گردوں کی باقیات سے چھٹکارہ حاصل کر لے گا۔ 

Related Posts