آئل مافیا کا دباؤ، وزارت خزانہ کاپیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے انکار

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد :وزارت خزانہ نے بدھ کے روز پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس 10 روپے کم کرنے کی سفارش مسترد کردی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے لیوی میں 10 روپے کی کمی کی سفارش کی گئی تھی تاہم پیٹرول پمپ مالکان نے اس اقدام پر سخت اعتراض کیا اور حکومت سے لیوی کم نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پیٹرول پمپ مالکان کا خیال تھا کہ عائد ٹیکس میں فوری کمی کے نتیجے میں  پمپوں کونقصان ہوگا۔اس سے قبل 26 جون کو حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اب تھوڑا گھبرالیں ؟

حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم لیوی میں کمی کی سفارش مسترد ہونے کے بعد عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related Posts