ہانیہ عامر بھی ترکش ڈامے ”ارطغرل غازی“ کے گن گانے لگیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ہانیہ عامر بھی ترکش ڈامے ”ارطغرل غازی“ کے گن گانے لگیں
ہانیہ عامر بھی ترکش ڈامے ”ارطغرل غازی“ کے گن گانے لگیں

کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر بھی ترکش ڈامے ”ارطغرل غازی“ کی دیوانی ہوگئیں اور سوشل میڈیا پر انہو ں نے کہا ہے کہ وہ خود کو حلیمہ سلطان کے کردار میں ڈھال رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کا تاریخی ڈراما ”ارطغرل غازی“ ان دنوں پورے پاکستان کا پسندیدہ ڈراما بنا ہوا ہے۔ عام عوام سمیت پاکستانی فنکار بھی اس کے سحر میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

ارطغرل غازی کے مداحوں میں ایک اور نام ہانیہ عامر کا شامل ہوا ہے جنہوں نے حال ہی میں اس ڈرامے کو دیکھنا شروع کیا ہے اور وہ بھی دیگر پاکستانیوں کی طرح ڈرامے کے ہیروئن حلیمہ سلطان کی پرستار بن گئیں ہیں۔

یہاں تک کہ انہوں نے خود کو حلیمہ سلطان کے کردار میں ڈھالنے کا عندیہ دے دیا ہے۔گزشتہ روز ہانیہ عمر نے انسٹاگرام پر پیغام لکھا کہ اگر آپ مجھے مختلف انداز میں اداکاری کرتے دیکھیں گے تو یقیناً اس کے پیچھے کسی کردار کا مجھ پر اثر ہوجانا ہے کیونکہ میں جب بھی کوئی نیا شو دیکھنا شروع کرتی ہوں تو اس میں اپنے سب سے زیادہ پسندیدہ کردار میں خود کو ڈھال لیتی ہوں۔

https://www.instagram.com/p/CCBvaNWDG2B/

اس پوسٹ کے کیپشن میں معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے لکھا اگلا کردار حلیمہ سلطان۔ ہانیہ عامر کی اس پوسٹ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ حلیمہ سلطان کی طرح کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔

Related Posts