علی ظفر کا کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر مستحق فنکاروں کی مدد کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

علی ظفر کا کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر مستحق فنکاروں کی مدد کا اعلان
علی ظفر کا کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر مستحق فنکاروں کی مدد کا اعلان

کراچی:معروف گلوکار علی ظفر کا کراچی آرٹس کانسل کے ساتھ مل کر فنکاروں کی مدد کا اعلان، پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے باعث سینکڑوں فنکار موسیقار اور ٹیکنیشنز مشکلات کا شکار ہیں۔

تقریبات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں.ایسی صورت حال میں کراچی آرٹس کانسل فنکاروں کی مالی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی آرٹس کانسل اور علی ظفر فاؤنڈیشن مل کر مستحق فنکاروں کی مدد کریں گے، علی ظفر نے کہا کہ اس سلسلے میں کراچی آرٹس کاؤنسل کے ساتھ رابطے میں ہوں،مستحق افراد کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ جلد از جلد ان کی مدد کی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فنکار کی عزت نفس مجروح کیے بغیر گھر بیٹھے ان کی مدد کی جائے گی۔

Related Posts