وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اور میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج سہ پہر مجھے ہلکا بخار محسوس ہوا، میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا، اللہ کی مہربانی سے میں خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا، انہوں نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

Related Posts