پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 10ارب43کروڑکا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 10ارب43کروڑکا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 10ارب43کروڑکا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے مزید73.20پوائنٹس کے اضافے سے 35051پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیااور تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت10ارب43کروڑ1لاکھ روپے بڑھ گئی۔

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 54.19فیصد کم رہا۔رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے شروع ہونے والی تیزی کا سلسلہ جمعہ کو بھی برقرار رہا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے35105.16پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں 35100کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 73.20پوائنٹس کے اضافے سے35051.38پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس44.96پوائنٹس کے اضافے سے 15202.82پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس39.39پوائنٹس کے اضافے سے25087.02پوائنٹس ہوگیا۔

گزشتہ روز346کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے155کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ172میں کمی اور19میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم66کھرب32ارب6کروڑ44لاکھ روپے سے بڑھ کر66کھرب42ارب49کروڑ45لاکھ روپے ہو گیا۔

جمعہ کو17کروڑ57لاکھ61ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جوجمعرات کے مقابلے میں 20کروڑ73لاکھ 22ہزار شیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت23.12روپے کے اضافے سے 1245.77روپے اورفیروز سنز کے حصص کی قیمت21.43روپے کے اضافے سے 333.77روپے ہو گئی۔

Related Posts