ناسا نے زمین سے 5 کروڑ نوری سال دور موجود کہکشاں کی تصویر جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

ناسا نے زمین سے 5 کروڑ نوری سال دور نائف ایج گیلیکسی کی تصویر جاری کردی
ناسا نے زمین سے 5 کروڑ نوری سال دور نائف ایج گیلیکسی کی تصویر جاری کردی

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے زمین سے 5 کروڑ نوری سال دُور موجود نائف ایج نامی کہکشاں (گلیکسی) کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کائنات میں سب سے واضح کہکشاں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ کائنات میں سب سے واضح نظر آنے والی کہکشاں کون سی ہے؟

پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے(ناسا) نے کہا کہ نائف ایج گلیکسی جس کی تصویر ناسا کی ہبل نامی جدید ترین دور بین سے لی گئی، اِس وقت سب سے واضح کہکشاں ہے جو ہم سے 5 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے سلون ڈیجیٹل اسکائی سروے نے 4 لاکھ کہکشاؤں کی دلفریب ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کردی جبکہ یہ ادارہ فلکیات کے میدان میں گزشتہ کئی برسوں سے کام کر رہا ہے۔

سلون ڈیجیٹل اسکائی سروے نامی امریکی ادارہ گزشتہ 20 سال سے کائنات کا نقشہ بنانے کے لیے کام میں مصروف ہے جس کے دوران خلائی دوربین سے لی گئی تصاویر کی اینی میشن کے ذریعے ویڈیو بنائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: تحقیقاتی ادارے نے 4 لاکھ کہکشاؤں کی ویڈیو جاری کردی

Related Posts