صدر برنس روڈ پر واقع غوثیہ دال چاول انتہائی مشہور ہے، غوثیہ دال چاول کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم 24 سال سے دال چاول فروخت کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہماری دال میں نو مختلف مصالحے ڈالے جاتے ہیں جو اس کے ذائقے کو منفرد بناتے ہیں۔
بلاول چورنگی کے قریب واقع حلیم ہاؤس کے دال چاول بھی شہریوں کو دور دور سے اپنی طرف کھینچ کر لاتے ہیں، حلیم ہاؤس کے کارکن علی کا کہنا ہے کہ ہمارے دال چاول کا ذائقہ دوسروں سے بہت منفرد ہے، ہم چار مختلف دالیں ملاکر پکاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمارےدال چاول کھانے والے اپنی انگلیاں بھی چاٹ لیتے ہیں۔
سولجر بازار میں محبوب فوڈ سینٹرکے دال چاول بھی اپنی مثال آپ ہیں، شہری دور دور سے یہ دال چاول کھانے کیلئے آتے ہیں، محبوب فوڈ سینٹرکا دعویٰ ہے کہ ہم علاقے میں سب سے بہترین اور ذائقہ دار دال چاول پیش کرتے ہیں۔