وزیر اعلیٰ سندھ کے آبائی علاقے میں لڑکی کو بے دردی سے سنگسار کرکے قتل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ سندھ کے آبائی علاقے میں لڑکی کو بے دردی سے سنگسار کرکے قتل کردیا گیا
وزیر اعلیٰ سندھ کے آبائی علاقے میں لڑکی کو بے دردی سے سنگسار کرکے قتل کردیا گیا

جامشورو، وزیر اعلیٰ سندھ کے آبائی علاقے جامشورو کے گاؤں وڈا چھچھر میں لڑکی کو بے دردی سے سگنسار کرکے قتل کردیا گیا، واضح رہے کہ یہ علاقہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا آبائی ضلع ہے۔

سندھ کے دیہی علاقے آج بھی خواتین کی مقتل گاہ بنے ہوئے ہیں، کاری کرکے قتل کرنا، یا کسی بھی جھوٹے الزام کا سہارا لے کر قتل کرنا معمول کی بات ہے، جبکہ ان علاقوں میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے، قانون وڈیروں کی لونڈی بنا ہوا ہے۔

قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں سنگسار کی گئی لڑکی کی تصویر کو شیئر کیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جامشورو کے گاؤں وڈا چھچھر میں لڑکی وزیراں چھچھر کو بے دردی سے سنگسار کے قتل کیا گیا ہے، یہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا آبائی ضلع ہے، اور ابھی تک مظلوم لڑکی کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کو خواتین کے لئے مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور عدلیہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں۔

Related Posts