پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور ملک کے سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو آج ہی کے روز سن 1977ء میں اقتدار سے بے دخل کیا گیا جس کے پیشِ نظر ٹوئٹر پر بلیک ڈے آج ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے چاہنے والے آج سابق فوجی جرنیل ضیاء الحق کے خلاف اور ذوالفقار علی بھٹو کے حق میں ہزاروں پیغامات بھیج رہے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








