پاکستان سستی اور سرسبز توانائی کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان سستی اور سرسبز توانائی کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی
پاکستان سستی اور سرسبز توانائی کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سستی اور سرسبز توانائی کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے نے آج  ایک نیا سنگِ میل حاصل کر لیا۔

پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان  چینی گیزہوبہ کے ساتھ آزاد پتن ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ منصوبے پر 1 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی لاگت آئے گی جس کے بعد ہمیں ایندھن درآمد نہیں کرنا پڑے گا۔

جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ہم سستی تر اور سرسبز و شاداب توانائی اور ایندھن کی طرف بڑھ رہے ہیں اور سی پیک کا منصوبہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سی پیک منصوبہ ہرقیمت پرمکمل کریں گے۔وزیر اعظم

Related Posts