زمینوں کی جعلی الاٹمنٹ،سابق ڈی سی ویسٹ فیاض سولنگی کے خلاف تحقیقات کا آغاز

تازہ ترین

تازہ ترین

زمینوں کی جعلی الاٹمنٹ،سابق ڈی سی ویسٹ فیاض سولنگی کے خلاف تحقیقات کا آغاز
زمینوں کی جعلی الاٹمنٹ،سابق ڈی سی ویسٹ فیاض سولنگی کے خلاف تحقیقات کا آغاز

کراچی: زمینوں کی جعلی الاٹمنٹ اور فنڈز کی خرد برد کرنے پر سابق ڈی سی ویسٹ فیاض سولنگی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔

سابق ڈی سی ویسٹ فیاض سولنگی کے خلاف پی ڈی اورنگی، آباد کے عہدیدار، ایڈیشنل ڈائریکٹر لیاری ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور آخر میں کمشنر کراچی نے چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط پر چیف سیکریٹری سندھ نے اینٹی کرپشن کو کاروائی کی ہدایت کی تھی۔

جس کے بعد چیئرمین اینٹی کرپشن نے تحقیقات کی منظوری دیکر ڈپٹی ڈاریکٹر غربی کو تحقیقات کا حکم دیدیا، سابق ڈی سی غربی فیاض عالم سولنگی پر کئی ارب روپے مالیت کی زمین جعلی کھاتوں پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

سابق ڈی سی کے خلاف تحقیقات کی رپورٹ کمشنر کراچی سیکرٹری بلدیات روشن شیخ نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو پیش کی تھیں۔چیئرمین اینٹی کرپشن نے اسکیم 45میں قبضہ مافیا کو سہولت فراہم کرنے پر بھی سابق ڈی سی کے ساتھ بورڈ آف ریونیو کے افسران کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

سابق ڈی سی پر کرونا لاک ڈاؤن کے دوران متاثرین کے فنڈز خرد برد کرنے کا بھی الزام ہے۔ جبکہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے ملنے والے فنڈ میں کرپشن کے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی۔

Related Posts