صارم برنی ٹرسٹ پرفائرنگ کا ایک ملزم گرفتاردیگر کی تلاش میں چھاپے جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

Lahore man arrested for beating up mother over money: police

کراچی : صارم برنی ٹرسٹ میں جھگڑے اور فائرنگ سے متعلق ایم ایم نیوزخبر پر بہادر آباد پولیس کا ایکشن، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ایک نامزد ملزم کوگرفتار کر لیاگیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔

صارم برنی ٹرسٹ میں پناہ لینے والی خاتون کے دیور نے گزشتہ روز صارم برنی ٹرسٹ بہادر آباد میں گھس کر پناہ لینے والی خاتون کو زبردستی لے جانے کی کوشش کی تھی جس پر وہاں موجود رضا کاروں نے مزاحمت کی تو ملزم مشتعل ہو گیا اور رضا کاروں پر حملہ کر دیا تھا اور ہاتھ میں پستول لہراتے ہوئے فائرنگ بھی کی تھی ۔

واقعہ کامقدمہ نیو ٹاون پولیس اسٹیشن میں درج کرایا گیا تھا، پولیس نے رات گئے چھاپے مارے اور ایک مقام سے صارم برنی ٹرسٹ کے دفتر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان میں سے بسمہ کے شوہر خادم حسین ولد بشیر احمد کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: ہمارا ہر لمحہ ماؤں کیلئے وقف اور مدرز ڈے کے برابر ہے۔عالیہ صارم برنی

نیو ٹاؤن پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 190/2020 بجرم دفعہ 324/34 ت پ درج کرکے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او بہادر آباد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف مقامات پر مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے اور ایک ملزم خادم حسین ولد بشیر احمد کو گرفتار کرلیا، جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،نیوٹاؤن پولیس کا دعویٰ ہے کہ دیگر نامزد ملزمان بھی جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔

Related Posts