راولپنڈی میں شوہر کا بہیمانہ تشدد، جان سے مارنے کی کوشش پر بیوی کی انصاف کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی میں شوہر کی بیوی کو جان سے مارنے کی کوشش، خاتون کی انصاف کی اپیل
راولپنڈی میں شوہر کی بیوی کو جان سے مارنے کی کوشش، خاتون کی انصاف کی اپیل

راولپنڈی میں تھیلیسمیا کی مریض بیوی پر شوہر نے بہیمانہ ظلم کرتے ہوئے اسے ڈنڈوں سے مارا اور بعد ازاں جان سے بھی مارنے کی کوشش کی، خاتون نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں ڈھوک کالا خان کی رہائشی عائشہ بی بی کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 10 سال سے تھیلیسمیا جیسے موذی مرض کا شکار ہوں۔ واجد مشتاق نامی شخص سے میری شادی 2009ء میں ہوئی اور میں 4 بچوں کی ماں ہوں۔ شوہر کا رویہ روزِ اوّل سے ہی ظالمانہ اور تشدد پر مبنی رہا۔

ڈھوک کالا خان کی رہائشی عائشہ بی بی نے کہا کہ رواں برس 6 جولائی کو میرے شوہر نے مجھے ڈنڈوں اور تختیوں سے مارا  جس سے میں لہو لہان ہو گئی جس کے بعد اب تک میری مرہم پٹی نہ کرائی گئی۔ 7 جولائی کو میرے شوہر نے جان سے مارنے کی نیت سے میرا گلا دبایا اور پھر ظلم و تشدد کیا جس کے نشانات میرے جسم پر موجود ہیں۔

متاثرہ خاتون عائشہ بی بی نے کہا کہ جان بچانے کیلئے میں نے گزشتہ شب ون فائیو پر کال کی، تاہم کال اٹینڈ ہونے کے باوجود پولیس موقعے پر نہیں پہنچی۔ میں ظلم کے باعث بے ہوش ہو گئی۔ جب ہوش آیا تو میں اپنے شوہر کے چچا کے گھر موجود تھی لیکن اب میں وہاں سے فرار ہو گئی ہوں کیونکہ مجھے شوہر سے جان کا خطرہ ہے۔

عائشہ بی بی نے بتایا کہ اِس سے پہلے بھی شوہر واجد مشتاق نے متعدد بار تشدد کیا۔ تشدد کے باعث میرا 7 ماہ کا حمل بھی ضائع ہوگیا تھا۔ سی پی او راولپنڈی اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ  مجھے انصاف دیا جائے۔میرے شوہر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اسے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 8 سالہ زہرہ کی موت تشدد سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق

Related Posts