کراچی میں بجلی کے بحران میں مزید اضافے کا خدشہ، کے الیکٹرک کا یونٹ بند ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بجلی کے بحران میں مزید اضافے کا خدشہ، کے الیکٹرک کا یونٹ بند ہوگیا
کراچی میں بجلی کے بحران میں مزید اضافے کا خدشہ، کے الیکٹرک کا یونٹ بند ہوگیا

کراچی میں کے الیکٹرک نے تکنیکی خرابی کو بہانہ بنا کر اپنا ایک اور یونٹ بند کردیا جس سے خدشہ ہے کہ شہرِ قائد کے باسی لوڈ شیڈنگ اور بجلی کا جو بحران برداشت کر رہے ہیں، اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

کے الیکٹرک کا جو یونٹ بند ہوا اس کا تعلق بن قاسم پاور پلانٹ سے ہے۔ تکنیکی خرابی سے بند ہونے والا یونٹ کراچی کے باسیوں کیلئے 130 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہا تھا جو عوام کو میسر نہیں آسکے گی۔

پہلے ہی بن قاسم کے 2 پلانٹس مرمت کے نام پر بند کیے جاچکے ہیں اور 2 کی منتقلی کوئلے پر کردی گئی جس سے کے الیکٹرک کو کراچی میں مزید لوڈ شیڈنگ کا بہانہ مل گیا ہے۔

گیس کے پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کو ترجیح دینے والی کمپنی کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ سےمستثنیٰ علاقوں کو بھی آہستہ آہستہ لوڈ شیڈنگ کے دائرے میں لانے پر کام کر رہی ہے۔

شہرِ قائد کے جن علاقوں میں لوڈ شیڈنگ 5 گھنٹے کی جارہی تھی، وہاں دورانیہ 7 سے 8 گھنٹے ہونے کی توقع ہے جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ 5 گھنٹے تک کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب تاجر برادری بھی لوڈ شیڈنگ سے محفوظ نہیں۔ کراچی کے صنعتی علاقوں میں لوکل فالٹس کے نام پر لوڈ شیڈنگ کرکے ملک کی معیشت کو بھاری نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک قوم سے جھوٹ بول رہی ہے، پی ایس پی رہنماء

Related Posts