کراچی: ایک بار بھر طوفانی بار شوں کی پیشنگوئی کے بعد مخدوش عمارتیں خالی کرانے کے لیے متعلقہ اداروں کی کوششوں پر عمارتوں کے مکینوں اور دکانداروں نے پانی پھیر دیا۔
درجنوں مخدوش عمارتوں میں بارشوں کے درمیان سینکڑوں جانیں خطرے میں ہیں۔ شہریوں نے رینجرز کی مدد سے عمارتیں جبری طور پر خالی کرانے کا مطالبہ کردیا۔
سندھ حکومت کے محکمہ آثار قدیمہ نے 3 مارچ 2020 کو داؤد پوتہ روڈ پر واقع ٹھاکر لعل جی لکشمن داس بلڈنگ خالی کرنے حکم نامہ جاری کیا تھا تاہم آج جب متعلقہ اداروں پولیس اور ایس بی سی اے کے اہلکار پہنچے تو دکاندار جمع ہوگئے۔ پولیس سے جھگڑا اور تکرار کے بعد پولیس اہلکار ناکام واپس چلے گئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








