اسلام آباد :ضلعی انتظامیہ کے افسران دو گروہوں میں بٹ گئے، سینئر افسران جونیئرزکے خلاف صف آراء ہوگئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ڈی سی سی ڈی اے او ایس ڈی چیف کمشنر اپنے جونیئرافسران کے تبادلوں سے لاعلم نکلے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے ریاست کے اندر ریاست قائم کرتے ہوئے اپنے ہی جونیئرافسران کے خلاف محاذ کھڑا کرتے ہوئے انکے راتوں رات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلے کرا دئیے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے معمول کے تبادلوں میں خاص بات یہ ہے کہ ان تبادلوں سے اسلام آباد کے انتظامی سربراہ چیف کمشنر وچیئرمین سی ڈی ۓ عامر علی احمد کو بالکل لاعلم رکھا گیا جس کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 18 میں اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر لیاقت رندھاوا اور پاکستان ایڈمنسٹریٹیو گروپ گریڈ 18 کے ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سعد بن اسد کا تبادلہ بیک وقت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کرادیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق دونوں افسران کو چند ماہ قبل ہی نئی ذمہ داریاں دی گئی تھیں لیکن چیف کمشنر کے علم میں لائے بغیر انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
سعد بن اسد نے اعلیٰ انتظامی افسران کی انتقامی کاروائیوں کے باعث ضلعی انتظامیہ سے سی ڈی اے تبادلہ کروالیا تھا۔
مزید پڑھیں:سی ڈی اے کااسلام آباد کے سیکڑوں پلاٹس ٹھکانے لگانے کا منصوبہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








