راولپنڈی:راولپنڈی تھانہ جاتلی کی حدود تحصیل گوجرخان خان بردیانہ کے رہائشی محمد آصف کے مطابق میں محنت مزدوری کرتا ہوں،گزشتہ روز یعنی 16۔ 7۔2020 کو میرے بیٹے میسم علی زمرد نے بتایاکہ کچھ دن قبل خرم عباس اور شانی میرے گھر آئے اور مجھے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا کر زیبی کے گھر ڈھوک گوہر شاہ بیٹھک میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
میسم علی زمرد کے مطابق ملزم خرم اور شانی نے اسلحے کے زور پر میرے ساتھ بد فعلی کی اور ساتھ ہی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پھر ان دونوں نے مجھ سے کہا کہ ہم تمہیں جب بھی فون کیا کریں تم فوراً آ جایا کرو، پھر ان دونوں نے میرے ساتھ متعدد مرتبہ بد فعلی کی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








