عامر لیاقت حسین استعفیٰ دینے کیلئے وزیرِ اعظم ہاؤس کی طرف روانہ ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

عامر لیاقت حسین استعفیٰ دینے کیلئے وزیرِ اعظم ہاؤس کی طرف روانہ ہوگئے
عامر لیاقت حسین استعفیٰ دینے کیلئے وزیرِ اعظم ہاؤس کی طرف روانہ ہوگئے

 پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر عامر لیاقت حسین وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے وہ وزیرِ اعظم ہاؤس کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں وزیرِ اعظم پاکستان جناب عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کیلئے وزیرِ اعظم ہاؤس کی طرف رواں ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین استعفیٰ بھلا کر عوام کی خدمت کیلئے نکل گئے اور حلقے سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ  آج میں اپنے حلقے کی مسیحی برادری کے سامنے سرخرو ہوگیا ہوں۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین نے حلقے کے عوام سے وعدہ پورا کردیا

Related Posts