بھارت میں کورونا وائرس مودی حکومت کے ہاتھوں سے نکل گیا، 27 ہزار 500 افراد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت میں کورونا وائرس مودی حکومت کے ہاتھوں سے نکل گیا، 27 ہزار 500 افراد ہلاک
بھارت میں کورونا وائرس مودی حکومت کے ہاتھوں سے نکل گیا، 27 ہزار 500 افراد ہلاک

نئی دہلی: نریندر مودی حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی جبکہ کورونا وائرس کے باعث اب تک 27 ہزار 500 بھارتی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے دُنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے جہاں اب تک 11 لاکھ 19 ہزار 412 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

 کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بھارت کے 7 لاکھ 647 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے، تاہم مثبت کیسز اور اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 40 ہزار 425 نئے کیسز سامنے آئے جس سے کیسز کا ایک نیا ریکارڈقائم ہوا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 681 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں1 کروڑ 46 لاکھ افراد متاثر جبکہ 6لاکھ 8ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 46 لاکھ 42ہزار 861افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 7 فیصد (6لاکھ8ہزار911) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے  لاکھ 8 ہزارافراد ہلاک

Related Posts