اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم میں مارکیٹ شیئر کی دوڑ، پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم میں مارکیٹ شیئر کی دوڑ، پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آ گئے
اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم میں مارکیٹ شیئر کی دوڑ، پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آ گئے

موبائل کی دُنیا میں اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم دُنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول ہے جس کے مارکیٹ شیئر کی دوڑ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ورلڈ انڈیکس نے ایک فہرست شائع کی جس کے مطابق 95 اعشاریہ 07 فیصد اینڈرائڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کے مارکیٹ شیئر کے ساتھ بھارت پہلے جبکہ پاکستان 93 اعشاریہ 68 فیصد شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

کولمبیا 88 اعشاریہ 92 فیصد کے ساتھ تیسرے، برازیل 87 اعشاریہ 35 فیصد کے ساتھ چوتھے، نائیجیریا 85 اعشاریہ 98 فیصد کے ساتھ 5ویں، ترکی 83 اعشاریہ 91 فیصد کے ساتھ چھٹے، چین 78 اعشاریہ 31 فیصد کے ساتھ 7ویں جبکہ  جرمنی 71 اعشاریہ 71 فیصد شیئرکے ساتھ 8ویں نمبر پر موجود ہے۔

سعودی عرب 60 اعشاریہ 84 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ 9ویں، برطانیہ 53 اعشاریہ 24 فیصد کے ساتھ 10ویں، کینیڈا 50 اعشاریہ 81 فیصد کے ساتھ 11ویں جبکہ امریکا 41 اعشاریہ 65 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ 12ویں نمبر پرموجود ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے مریخ کیلئے مشن کا آغاز کردیا

Related Posts