پشاور:پارا چنار، طوری بازار میں دھماکے سے 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ دھماکہ چوک اکبر خان کے نزدیک ہوا۔
سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہے، جبکہ ریسکیو کا عمل جاری ہے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پارا چنار منتقل کیا جارہا ہے، واضح رہے کہ پشاور میں کافی کاعرصے کے بعد دہشتگردی کی کارروائی ہوئی ہے۔