سابق سپراسٹار جاوید میاں داد نے بھی ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق سپراسٹار جاوید میاں داد نے بھی ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ دیا
سابق سپراسٹار جاوید میاں داد نے بھی ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ دیا

کراچی:سابق ٹیسٹ کپتان اور سپر اسٹار جاوید میاں داد نے ملبوسات کی دنیا میں آخر کار قدم رکھ ہی دیا۔اپنے دور کے عظیم بیٹسمین نے جدید طرز کے قومی کپڑوں کا بوتیک کھول لیا۔

جاوید میاں داد کا بوتیک کھلنے کے بعدتجارتی مرکز طارق روڈ کی کرتا گلی توجہ کا مرکز بن گئی اور جاوید میاں داد کی طرف سے پیش کردہ کپڑے فروخت ہونے لگے۔

سابق قومی کرکٹر کی دکان میں قومی لباس، کرتے اور مختلف ڈیزائن کی واسکٹ بھی دستیاب ہیں۔لوگوں میں قومی ستارہ کی شناخت کے حامل کرتے مقبولیت پا رہے ہیں۔

خوشنما رنگوں والا معیاری کپڑا بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ دریں اثنا جاوید میاں داد ملبوسات آن لائن بھی فروخت کررہے ہیں۔

Related Posts