کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

FM Qureshi, Pervaiz Khattak visit LoC

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور قومی سلامتی سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے پیر کے روز کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے چری کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

فوجی حکام نے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کو تفصیلی بریفنگ دی، وزیر خارجہ نے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم کو ان کی بہادری پر فخر ہے۔

لائن آف کنٹرول روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کے دورے کا ایک مقصد کشمیریوں کو یہ یقین دلانا ہے کہ پاکستان کی پوری قوم اور مسلح افواج ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

مزید پڑھیں:کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، آئی ایس پی آر نے یوم استحصال کیلئے نیا نغمہ جاری کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی حکومت کو ایک واضح پیغام دیا جارہا ہے کہ کشمیریوں نے 5 اگست کے بھارتی اقدامات کو مسترد کردیا ہے اور حق خودارادیت کے لئے بے گناہ کشمیریوں کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک انہیں آزادی نہیں مل جاتی۔

Related Posts