یوم استحصال سے قبل پاکستان میں شاہراہ کشمیر کا نام شاہراہ سری نگر رکھ دیاگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan renames Kashmir Highway as Srinagar Highway ahead of Youm-e-Istehsal

اسلام آباد :کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال سے قبل پاکستانی حکام نے پیر کو دارالحکومت اسلام آباد میں شاہراہ کشمیر کا نام تبدیل کرکے سرینگر ہائی وے رکھ دیا ہے ۔

شاہراہ سری نگر کا افتتاح 5 اگست کو ہوگا، ڈھوکری چوک ، فیض آباد ، زیرو پوائنٹ ، گولڑا چوک اور ایکسپریس ہائی وے کے تمام ڈائرکشن بورڈ زکو بھی تبدیل کردیاگیا ہے ۔

شاہراہ کشمیر کا نام تبدیل کرکے سرینگر ہائی وے رکھنے کا فیصلہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کاایک سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، آئی ایس پی آر نے یوم استحصال کیلئے نیا نغمہ جاری کردیا

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان کیا تھا جبکہ آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے چری کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کیا۔

Related Posts