کشمیریوں پر کرفیو لگانے والے کو کورونا ہوگیا، اللہ اُسے غرق کرے۔وینا ملک کی بد دُعا

تازہ ترین

تازہ ترین

کشمیریوں پر کرفیو لگانے والے کو کورونا ہوگیا، اللہ اُسے غرق کرے۔وینا ملک کی بد دُعا
کشمیریوں پر کرفیو لگانے والے کو کورونا ہوگیا، اللہ اُسے غرق کرے۔وینا ملک کی بد دُعا

پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ وینا ملک نے بھارتی وزیرِ داخلہ کو بد دُعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں پر کرفیو لگانے والے کو کورونا ہوگیا ہے، اللہ اسے غرق کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی فنکارہ وینا ملک نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی دفعہ 370 اور 35 اے ختم کرکے کشمیریوں پر کرفیو لگانے والے وزیرِ داخلہ امیت شاہ کو کورونا وائرس ہوگیا۔

اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ مظلوموں کو 1 سال لاک ڈاؤن میں رکھنے والا آج قرنطینہ کے باعث گھر میں قید ہے۔ دُعا کرتی ہوں کہ اللہ اسے غرق کرے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد  اسپتال میں داخل ہوگئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی اور ملک کے سب سے طاقتور سیاستدان امیت شاہ ایک کلیدی وزارت کے سربراہ ہیں جو ہندوستان میں کورونا وائرس کی روک تھام میں سب سے آگے رہی۔

مزید پڑھیں: بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ بھی کورونا وائرس کا شکارہو گئے

Related Posts