امیتابھ بچن کواسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، کورونا سے صحت یاب

تازہ ترین

تازہ ترین

امیتابھ بچن کواسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، کورونا سے صحت یاب
امیتابھ بچن کواسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، کورونا سے صحت یاب

ممبئی:بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے گھر منتقل ہونے کی خبر سنادی گئی ہے، واضح رہے کہ امیتابھ بچن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 23 دن سے ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

امیتابھ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد باقاعدگی سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اداکار نے اسپتال سے گھر منتقلی کی خبر دی اور اس دوران ان کی صحت کے لئے دعا کرنے پر قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اسپتال میں اچھی دیکھ بھال کے باعث انہیں آج یہ دن دیکھنے کو ملا۔واضح رہے کہ امیتابھ کے بیٹے ابھیشیک بچن کا کورونا ٹیسٹ بدستور مثبت آیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ابھی اسپتال میں ہی رہیں گے۔

Related Posts