لبنان میں 2دھماکے، بیروت پورٹ تباہ،10 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Blast in Beirut kills at 10 dead, injured several

بیروت :لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پورٹ کے قریب دو بڑے دھماکوں میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ بیروت پورٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کے قریب ہونے والے دھماکوں کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ، دھماکوں کے بعد بڑی پیمانے پر تباہی پھیل گئی جبکہ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

جائے وقوع پر موجود ایک صحافی نے بتایا کہ حمرہ کمرشل ڈسٹرکٹ کی ہر دکان کو نقصان پہنچا ہے ،دھماکوں میں تمام دکانیں اور کئی کاریں تباہ ہوگئیں اورگھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کو افغان صدرکا فون، افغان امن عمل سے متعلق گفتگو

دھماکوں  کے بعد زخمی مدد کیلئے پکارتے رہے جبکہ واقعہ کی فوٹیجز میں کئی لوگوں کو خون میں لت پت دکھایا گیا ہے۔ امدادی اداروں نے جائے وقوعہ پر کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

Related Posts