اسلام آباد: پاکستان نے بیروت دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر لبنان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا گو ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ ہم لبنان کی حکومت اور عوام سے مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ بیروت میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔
ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بیروت میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر لبنان سے ہمدردی ہے جبکہ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ دھماکے کے بعد اگر کسی پاکستانی کو مدد کی ضرورت ہو تو بیروت میں قائم پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرسکتا ہے۔ دفترِ خارجہ سے رابطہ نمبر اور ای میل جاری کردی گئی۔
We express our sincere condolences to Govt. & people of Lebanon over loss of precious lives in #BeirutBlast & pray for early recovery of injured.
Any pakistanis in need can reach out to???????? Embassy in Beirut;
0096176866609,009611843971-72,
096181982948.
parepbeirut1@mofa.gov.pk— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 5, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پورٹ کے قریب دو بڑے دھماکے ہوئے جن میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے جبکہ بیروت پورٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
دھماکوں کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی جبکہ گزشتہ روز میڈیا ذرائع کا دھماکوں کے بعد کہنا تھا کہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: لبنان میں 2دھماکے، بیروت پورٹ تباہ ہو گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








