جماعت اسلامی کی ریلی پر دھماکے کی اصل کہانی سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

جماعت اسلامی کی ریلی پر دھماکے کی اصل کہانی سامنے آگئی
جماعت اسلامی کی ریلی پر دھماکے کی اصل کہانی سامنے آگئی

کراچی: جماعت اسلامی کی ریلی پر دھماکے کی اصل کہانی سامنے آگئی، جماعت اسلامی کی جانب سے یوم استحصال کی مناسبت سے نکالی گئی کشمیر ریلی پر بیت المکرم مسجد کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

جماعت اسلامی کی جانب نکالی گئی ریلی اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ دو افراد جو موٹر سائیکل پر سوار تھے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریلی سے خطاب میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ دھماکے کی اصل وجہ یہ ہے کہ بھارت نہیں چاہتا کہ مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی داستان کو دنیا کے سامنے لایا جائے اس لئے وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے مزید کہا کہ کارکنان نظم و ضبط کا خیال رکھیں اور اشتعال میں نہ آئیں، انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف آواز کو ہر سطح پر بلند کیا جائے گا اور بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts