سپہ سالار اور جاپانی وزیر دفاع کے درمیان رابطہ، سیکورٹی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

تازہ ترین

تازہ ترین

سپہ سالار اور جاپانی وزیر دفاع کے درمیان رابطہ، سیکورٹی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
سپہ سالار اور جاپانی وزیر دفاع کے درمیان رابطہ، سیکورٹی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیر دفاع کی ٹیلیفونک گفتگو، دونوں درمیان کی جانے والی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی ملٹری تعلقات پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان سیکورٹی کے شعبے میں تعاون اور کورونا وائرس کے لئے پاکستان کے عزم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاپان کے وزیر دفاع نے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی کامیاب پالیسی اور ٹڈی دل کے خلاف اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وباء کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پاکستان اور جاپان کے درمیان اسٹاف لیول بات چیت شروع کرنے، مشترکہ مشقوں اور قزاقی کے خلاف اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Related Posts