کراچی میں ایک شخص نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ساؤتھ کے ایڈورٹائزنگ ڈائریکٹر وزیر علی کے خلاف بل بورڈز کی اجازت نہ دینے پر ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص نے درج کی گئی ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بلدیہ جنوبی نے سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بل بورڈز کی اجازت دی جو غیر قانونی ہے۔
یہ واقعہ آج سے 2 روز قبل پیش آیا جب مون سون کے چوتھے اسپیل کی بارش کراچی میں شروع ہوئی جبکہ بل بورڈ کے گرنے سے 2 موٹر سائیکل سوار میٹروپول چورنگی پر دورانِ سفر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں سے ایک شخص کی عمر 65 سال ہے جس کی متعدد ہڈیاں ٹوٹیں اور سر پر بھی زخم آیا جس کے بعد اس کے ایک رشتہ دار نے آرٹلری میدان تھانہ، کراچی میں ایف آئی آر درج کروائی۔
ایف آئی آر کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ تمام سرکاری جائیدادوں سے بل بورڈز ہٹائے جائیں جبکہ موجودہ حادثے کے بعد ڈی ایم سی کو چاہئے کہ زخمی شخص کے تمام تر طبی اخراجات برداشت کرے۔