کراچی: بیرونی اشتہارات کی آڑ میں کروڑوں کی کرپشن، ضلعی بلدیات کے پاس بیرونی اشتہارات کا اختیار آنے کے بعد ڈی ایم سیز محکمہ آوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کے افسران کروڑ پتی بن گئے۔
ذرائع ابلاغ کی تفصیلی خبروں اور بعض ایسوسی ایشنز کی درخواستوں کے بعد بلدیہ شرقی میں بیرونی اشتہارات میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن پر محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کی تھی، تاہم با خبر ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کو مبینہ بھاری نذرانہ دے کر اس انکوائری کو سرد خانے کی نظر کر وادیا گیا۔
یہ انکوائری اس وقت کے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن ضمیر عباسی نے شروع کر وائی تھی تاہم ان کی سربراہی میں کی جانے والے انکوائری چند روز بعد ہی سرد خانے کی نظر کر دی گئی تھی۔
اس انکوائری میں جن افسران کے نام تھے،ان میں میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفی سومرو،ڈائریکٹر عبدالغنی،ڈپٹی ڈائریکٹر اخلاق احمد،انسپکٹر ایڈورٹائزمنٹ فضل عباس اس انکوائری میں شامل تھے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








