کراچی میں زیرِ تعمیر گھر کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پیش آیا جہاں گھر کی دیوار ناقص تعمیراتی میٹرئیل کے استعمال کے باعث گری۔ زیرِ تعمیر گھر کی دیوار گرنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے جس کے بعد ریسکیو کا عمل شروع کردیا گیا۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے لیاری میں 2 رہائشی عمارتیں گر گئیں، گرنے والی ایک عمارت ایک جانب جھک گئی تھی، جس سے لوگوں کو نکالا جارہا تھا کہ اسی دوران عمارت منہدم ہوگئی۔
مذکورہ مقام پر پولیس، رینجرز اور ریسکیو کی ٹیمیں پہنچ گئیں تاہم عوام کی بڑی تعداد موجود ہونے کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
مزید پڑھیں: لیاری میں 2 رہائشی عمارتیں گر گئیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








