پاکستان میں کوروناسے مزید 14 افراد ہلاک، 626 نئے کیسز رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

Coronavirus kills 14 Pakistanis, infects 626 in one day

کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد کی ہلاک جبکہ مزید 626 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 626 افراد کو کورونا کے لئے مثبت تجربہ کیا گیا ہے جس کے بعد مثبت کیسزکی تعداد 287299 ہوگئی ہے اور14 مزید اموات کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 6153 ہوگئی ہے۔

وبائی مرض سے سندھ بدترین متاثرہ صوبہ ہے ،اب تک سندھ میں 125289 کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 94993 کیسز سامنے آئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 35ہزار021 ، بلوچستان میں 12ہزار62 ، اسلام آباد میں 15ہزار324 ، گلگت بلتستان میں 2ہزار426 اور آزادکشمیر میں 2ہزار 167 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:یوٹیلیٹی اسٹورزنے چینی کی کریانہ اور جنرل اسٹورز پر فروخت شروع کردی

سندھ میں 2ہزار307 افراد وبائی مرض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں ، پنجاب میں 2ہزار180 ، کے پی میں 1ہزار236 ، بلوچستان میں 138 ، اسلام آباد میں 173 ، آزاد کشمیر میں 59 اور 60 لوگ گلگت بلتستان میں کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Posts