آج ملک کے طول و عرض میں پاکستان کا 73 واں یوم آزادی نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے، سیاسی قیادت کے علاوہ فنکار اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتکار بھی آزادی کا جشن شایان شان طریقے سے منارہے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایوان صدر اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب میں کشمیری حریت رہنماء سید علی شاہ گیلانی کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نواز رہے ہیں

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مراد علی شاہ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہے ہیں

وفاقی وزیر جہاز رانی و بندگار علی حیدر زیدی اور مشیربرائے وزارت ساحلی امور محمود مولوی مزار قائد پر حاضری دے رہے ہیں

پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شاء سفید لباس پہن کر گلے میں سبز پرچم ڈال کر پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دے رہے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم ذہنی معذور بچوں کے ساتھ آزادی کا جشن منارہی ہیں

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر جشن آزادی کی تقریب میں کیک کاٹ رہے ہیں

آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ ودیگر جشن آزادی کی تقریب میں کیک کاٹ رہے ہیں

معروف اداکارہ ثناء جاوید سبز ہلالی پرچم کے ساتھ آزادی جشن منارہی ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی گھر کی چھت پر قومی پرچم لگاکر جشن آزادی منارہے ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ قومی پرچم سے مشابہہ سبز لباس زیب تن کرکے جشن آزادی منارہی ہیں

میئر کراچی وسیم اختر میونسپل آفس میں پرچم کشائی کررہے ہیں

اداکارہ حنا رلطاف سبز لباس پہن کر پاکستان کا یوم آزادی منارہی ہیں

مسلم لیگ نواز کی رہنماء عظمیٰ بخاری جشن آزادی کی تقریب میں سفید لباس اور سبز دوپٹے کے ساتھ شریک ہیں

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق سبز ہلالی پرچم لہرا رہی ہیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








