سندھ رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،10ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Gang war accused arrested in Rangers operation

کراچی:پاکستان رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق بغدادی، شارع فیصل،چاکیواڑہ اور سولجر بازارکے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائیوں کے دوران 7ملزمان کو گرفتارکیاگیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے،کارلفٹنگ،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان کے مطابق کلری اوراقبال مارکیٹ میں کارروائیوں کے دوران3 ملزمان کوگرفتار کرلیاگیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

گرفتارملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدہوئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Posts