بھارت میں فیس بک کا کنٹرول، بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہاتھ میں ہے،راہول گاندھی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی جمہوریت ختم نہیں ہو رہی بلکہ اس کا گلا گھونٹا جا رہا ہے،راہول گاندھی
بھارتی جمہوریت ختم نہیں ہو رہی بلکہ اس کا گلا گھونٹا جا رہا ہے،راہول گاندھی

نئی دہلی:بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ہمارے ملک میں فیس بک اور واٹس ایپ کو کنٹرول کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی ایک ٹوئٹ میں راہول گاندھی نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ فیس پر فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے افواہیں اور اشتعال انگیزی پھیلانے کا بھی الزام عائد کیا۔

راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں اس حوالے سے امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کی تصاویر بھی منسلک کی اور کہا کہ بالآخر امریکی میڈیا فیس بک کے حوالے سے سچ سامنے لے آیا ہے۔

Related Posts