ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا، وزیر اطلاعات

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ڈی ایم کی استعفوں اور جلاﺅ گھیراﺅ کی باتیں دم چوڑ چکی ہیں ، وزیر اطلاعات
پی ڈی ایم کی استعفوں اور جلاﺅ گھیراﺅ کی باتیں دم چوڑ چکی ہیں ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ دوسال مایوسیاں پھیلانے والوں کیلئے انتہائی مایوس کن سال رہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ یہ دوسال مایوسیاں پھیلانے والوں کیلئے انتہائی مایوس کن سال رہے۔

انہوں نے کہاکہ دائیں اور بائیں کی بجائے عمران خان نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا۔ انہوں نے کہاکہ ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم مافیاز کو نہیں چھوڑیں گے، جبکہ ہم مافیاز کی نمائندگی کرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں، ملک کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

Related Posts