سلیم ملک کے راشد لطیف پر لگائے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، شعیب اختر

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل کا نیا گانا سن کر میرے بچے ڈر گئے تھے، تین دن تک بات نہیں کی، شعیب اختر
پی ایس ایل کا نیا گانا سن کر میرے بچے ڈر گئے تھے، تین دن تک بات نہیں کی، شعیب اختر

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے راشد لطیف پر لگائے گئے دھمکیاں دینے کے الزام کو غیر اخلاقی قرار دیدیا۔

ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ دونوں سابق کپتان ٹی وی پر ایک دوسرے پر الزامات نہ لگائیں۔انھوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ راشد لطیف دھمکیاں دیتے تھے، یہ غیر اخلاقی ہوگا۔

شعیب اختر نے کہاکہ راشد لطیف پر سلیم ملک کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹ ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہاکہ سلیم ملک نے جو باتیں کی ہیں میں نے اس طرح کی بات آج تک نہیں سنی۔

انھوں نے دونوں سابق کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں کے درمیان کوئی مسئلہ ہے تو وہ عدالتوں کے ذریعے حل کریں۔اپنے کسی ایشو کو پبلک نہ کریں۔

Related Posts