کراچی: محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبہ سندھ میں مختلف علمائے کرام پر خطاب کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا نام بھی شامل تھا۔
واضح رہے اس بات کا ذکر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اپنی نشتر پارک میں ہونے والی مجلس میں کیا تھا، جس میں انہوں نے نوٹیفکیشن بھی دکھایا تھا اور کہا تھا کہ جب تک سندھ کے چیف سیکریٹری عثمان چاچڑ کو عہدے سے نہیں ہٹایا جائے گا میں مجلس سے خطاب نہیں کروں گا۔

اس خبر کے سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فوری طور پر ایکشن لیا اوروضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نوٹیفکیشن میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا نام غلطی سے شامل ہوگیا تھا، اب دوسرا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا نام نکال دیا گیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








