دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 12ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 12ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 12ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 8 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 35 لاکھ 83ہزار616 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 5 فیصد (8لاکھ12ہزار513) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ61 ہزار 513فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد66لاکھ90ہزار 530 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ60 لاکھ 80ہزار573 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پیرو کے بعد میکسیکو، کولمبیا اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ  بھارت میں  وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا۔

ہمسایہ ملک بھارت میں گزشتہ روز تک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 70 ہزار رہی۔ بھارت میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی 56 ہزار 700 سے زائد ہو گئی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئے

Related Posts