کراچی میں بارش کے بعد سبزیاں اور فروٹ خراب، منڈی میں تعفن پھیل گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بارش کے باعث بڑے پیمانے پر تباہ کاری ہوئی، سبزیاں اور فروٹ خراب ہو گئے جس کے نتیجے میں سبزی و فروٹ منڈی میں تعفن پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کی سبزی و فروٹ منڈی میں سبزیاں اور فروٹ سڑ جانے کے نتیجے میں بدبو اور تعفن پھیل گیا ہے جس سے وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے۔

ابھی تک سبزی منڈی سے پانی نہیں نکالا جاسکا جس کے باعث بارش کے پانی میں جگہ جگہ سبزیاں اور پھل فروٹ خراب ہو رہے ہیں۔

سبزی اور پھل فروخت کرنے والے تاجروں نے حکومتِ سندھ، محکمۂ زراعت اور منڈی کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے پر فوری توجہ دے کر صفائی کا بندوبست کیا جائے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر منڈی میں صفائی کا فوری بندوبست نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوگا جس کے خلاف تاجر اور مزدور سپر ہائی وے بند کرکے احتجاج کریں گے۔

  یہ بھی پڑھیں: برقی کنکشن کے نام پر سبزی منڈی میں تاجروں سے 8 کروڑکی لوٹ مار

Related Posts