شہرِ قائد کے بیشتر علاقوں میں 3 روز سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود موبائل سروس بحال نہ ہوسکی جس کے نتیجے میں شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے بیشتر علاقوں میں زونگ، ٹیلی نار اور یو فون کی موبائل سروس بحال نہ ہوسکی جبکہ نارتھ کراچی، گلشنِ اقبال، پاور ہاؤس، انچولی، گلبرگ اور لیاقت آباد کے علاقوں میں موبائل سروس بند ہے۔
کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد پانی اور کوڑے کرکٹ کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کا بھی سامنا ہے اور اب موبائل سروس بھی بند ہو گئی ہے۔ ابھی تک حکومت کی طرف سے کسی قسم کے اقدامات نظر نہیں آتے۔
موبائل سروس بند ہونے کے باعث تمام شہریوں کا رشتہ داروں اور دوست احباب سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس پر شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل سروس بحال کی جائے تاکہ رابطے ممکن ہوسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش کے بعد منڈی میں تعفن پھیل گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








