بارش کا مسئلہ، حالات سے سبق حاصل کرکے اگلے سال کی منصوبہ بندی کریں۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

بارش کا مسئلہ، حالات سے سبق حاصل کرکے اگلے سال کی منصوبہ بندی کریں۔فواد چوہدری
بارش کا مسئلہ، حالات سے سبق حاصل کرکے اگلے سال کی منصوبہ بندی کریں۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بارش کے مسئلے پر رائے زنی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں چاہئے کہ حالات سے سبق حاصل کرکے اگلے سال کی منصوبہ بندی کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ آج بارش ختم ہوتی ہے تو چند دنوں میں حالات معمول پر آجائیں گے اور ہم سب کچھ بھول کر زندگی گزارنا شروع کردیں گے جس سے مشکلات ختم نہیں ہوں گی۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگلے سال پھر بارشیں ہوں گی اور معمولاتِ زندگی میں ایک بار پھر تعطل پیدا ہوگا جس کے بعد شور اٹھے گا جبکہ ہمیں اِن حالات سے سبق حاصل کرکے اگلے سال کی منصوبہ بندی کرنی چاہئے تاکہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ 

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کو باہر بھیجنے والی عدالت شہباز شریف سے پوچھے۔فواد چوہدری

Related Posts