لاس اینجلس: بلیک پینتھر کے آنجہانی اداکار چیڈ وِک بوسمین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس نے متعدد مداحوں کو جذباتی کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیاہ فام امریکی فنکار چیڈ وِک بوسمین کیلئے ویڈیو ماروِل اسٹوڈیوز کی طرف سے جاری کی گئی جس میں بلیک پینتھر نامی فلم میں چیڈ وِک بوسمین کے ساتھ کام کرنے والے فنکاروں کے تاثرات شامل کیے گئے ہیں جبکہ ماروِل اسٹوڈیوز نے چیڈ وِک کو بادشاہ قرار دیا۔
You will always be our King. pic.twitter.com/6yfKb913rI
— Marvel Studios (@MarvelStudios) August 31, 2020
مارول اسٹوڈیوز کی جاری کردہ ویڈیو میں ساتھی اداکار کیون فیج، لٹیشیا رائٹ، اینجیلا بسیٹ، ریان کوگلر، مائیکل جورڈن، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز اور اسکارلٹ جوہانسن نے آنجہانی ساتھی فنکار چیڈ وِک بوسمین کیلئے اپنے اپنے انداز میں مختلف یادداشتیں بیان کیں۔
ساتھی فنکاروں کی رائے میں چیڈ وِک بوسمین نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ شخصی خصوصیات کی بناء پر اپنے کولیگز اور مداحوں دونوں میں یکساں مقبول تھا جن میں اس کی انسانی ہمدردی، حساسیت اور نرم رویہ شامل ہے۔ چیڈ وِک بوسمین نے بلیک پینتھر کے ساتھ ساتھ اوینجر سیریز کی 2 فلموں میں کام کیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل بلیک پینتھر نامی مشہورِ زمانہ فلم کے سیاہ فام اداکار چیڈ وِک بوسمین 43 برس کی عمر میں کینسر سے جنگ کے دوران انتقال کر گئے۔
چیڈ وِک بوسمین بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے اور سن 2016ء سے موذی بیماری سے جنگ میں مصروف رہے۔ 4 سال تک کینسر سے جنگ کے بعد 43 سالہ سیاہ فام اداکار2 روز قبل اِس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔
مزید پڑھیں: چیڈ وِک بوسمین کا کینسر سے جنگ کے دوران انتقال
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








