راولپنڈی میٹرو بس ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ٹریک پر دھرنا

تازہ ترین

تازہ ترین

Rawalpindi: Metro Bus employees block track over non-payment of salaries

راولپنڈی :تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر راولپنڈی میٹرو بس سروس کے ملازمین نے بدھ کے روز دھرنا دیکرٹریک بلاک کردیا، سروس بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہماری تنخواہوں کی ادائیگی تک کام نہیں کرینگے جبکہ ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے میٹرو بس سے سفر کرنے والے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ملازمین نے احتجاج میں بس آپریشن روک دیا اور تنخواہ جاری کرنے کیلئے ٹریک پردھرنا دیا، میٹروبس انتظامیہ نے مظاہرین کو ٹریک سے ہٹانے اور مظاہرین کیخلاف کارروائی کیلئے پولیس کو طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کاروباری مراکز ہی بند کیوں؟

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کے بعد ٹریک کلیئر کردیا جس کے بعد بس سروس بحال کردی گئی۔

Related Posts