کراچی:ترک اداکارہ اسریٰ بلگیچ جو پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے پاکستانی مداح کو ان کے لباس پر تنقید کرنے پر کرارا جواب دے کر خاموش کرادیا۔
واضح رہے کہ بہت سے پاکستانی تو حلیمہ سلطان کی خوبصورتی اور معصومیت دیکھ کر ان کے عشق میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں ڈرامے کی خوب پزیرائی ہورہی ہے وہیں کچھ پاکستانی مداح ڈرامے کے کرداروں کی ذاتی زندگی پر بھی تنقید کررہے ہیں۔
پاکستانیوں کی تنقید کا سب سے زیادہ شکار ہونے والی ڈرامے کی ہیروئن اسریٰ بلگیچ (حلیمہ سلطان) ہیں۔ اسریٰ ذاتی زندگی میں ڈرامے میں اپنے کردار حلیمہ سے بالکل مختلف ہیں اور عام زندگی میں مغربی طرز کا لباس زیب تن کرتی ہیں اور اس لباس میں اکثر تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتی ہیں۔

تاہم اسریٰ کا مغربی طرز کا لباس ان کے پاکستانی مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور کئی پاکستانی اسریٰ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے لباس پر بہت زیادہ تنقید کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اسریٰ کے ایک پاکستانی مداح نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ”حلیمہ باجی مہربانی کرکے اس طرح کے لباس نہ پہنا کریں یہ اچھے نہیں ہیں“۔
تاہم اس بار انہوں نے پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے تنگ آکر کمنٹ بند کرنے یا خاموش رہنے کے بجائے اس شخص کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتی ہوں مہربانی کرکے مجھے فالو نہ کریں شکریہ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








