اسلام آباد:راتوں رات لکھ پتی سے اربوں پتی بننے والے اور سرکاری کوارٹر سے عالیشاں بنگلوں تک پہنچنے والے ریڈ سنز ایسوسی ایٹس اور زیب برادرز کے مالک واجد چن زیب نے مبینہ طور پر اپنے ایک کاروباری دوست سے 8 کروڑ سے زائد کی رقم ہتھیالی۔
متاثرہ شہری کی جانب سے اس خطیر رقم کو ایک کاروباری ڈیل کا حصہ بنانے کا کہا گیا تو وہ دھونس دھمکیوں پر اُتر آیا اور رقم واپسی سے نہ صرف صاف انکاری ہوگیا بلکہ الٹا متاثرہ شہری پر تھانہ گولڑہ شریف میں سات ماہ کے وقفے سے دو جھوٹے مقدمات درج کرا دیئے۔
معاملے کی انکوائری سینئر پولیس افسران کو سونپی گئی۔ان انکوائریوں میں بھی واجد زیب جھوٹا ثابت ہوا جس پر اس کے خلاف ایک ہی رات میں دو مختلف تھانوں میں فراڈ کے مقدمات درج کئے گئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








